ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Nazmen - نظمیں

محبت کے لئے کب لازمی ہے

مجھے تو ڈوبنا ہے ۔۔۔کنارا مسئلہ ہے کشتیوں کا
میں محبت ہو چکا ہوں اب مجھے تو ڈوبنا ہے
یہ ہونا اور نہ ہونا یا کسی کو پانا اور پھر پا کے کھونا
محبت کے لیے کب لازمی ہے
محبت تو جہاں ہوتی ہے وہ اس کا علاقہ بنتا جاتا ہے
زمیں کا دائرہ اس کے لیے کم ہے
محبت کے لیے کب لازمی ہے آدمی کو رقص آتا ہو
یہ از خود آدمی کے جسم میں آکر دھمالیں ڈالتی ہے
اور پائوں چلنے لگتے ہیں کسی بھی تال سے پہلے
میں اپنی نظم کی سطروں میں اس کو قید کرنا چاہتا تھا
اور پھر اک دن ۔۔
محبت کے لیے کب لازمی ہے آدمی کو رقص آتا ہو