ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Dar Haqeeqat | در حقیقت
Nazmen - نظمیں

کچھ اینٹوں کی بات ہے ساری

کچھ اینٹوں کی بات ہے ساری
کچھ اینٹوں کی توڑ پھوڑ سےایک خلا کا پیدا ہونا
اور کھڑکی کہلانے تک کا سارا وقفہ
اس وقفے میں دنیا ساری
جس میں کچھ اینٹوں پر جنگ چھڑی ہے
مسجد اور بت خانے کی اینٹیں
چرچ کی اور ہیکل کی اینٹیں
کوٹھے اور کوٹھی کی اینٹیں
اینٹیں دنیا کھا جائیں گی
اور کبھی بچ جانے والوں سے کوئی یہ قصہ سنے گا
قصے کا آغاز انہی لفظوں سے ہوگا
کچھ اینٹوں کی بات تھی ساری
دنیا آدم کی جاگیر نہیں تھی