ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Nazmen - نظمیں

جدائی کی نظم

ابھی تو ذہن کی گٹھڑی میں میں نے باندھ رکھا تھا
مری اک نظم کا اک بند مجھ سے کھو گیا ہے
نہ جانے کیوں مری ہر سطر میں اُ س کی کمی موجود رہتی ہے
تخیّل میں بہت بھٹکی ہوئی سوچیںقلم کی نوک سے روٹھی ہوئی ہیں
خیالِ تازہ بھی اک سوگ میں ہے
سوگ جو آنکھوں میں ہوتا ہے
کوئی بھی لفظ لکھتا ہوں
تو میرے سامنے وہ بند آجاتا ہے جس میں تم ہی تم ہو
نہ جانے کیوں میں تم کو بھولنے کا سوچتا ہوں تو
مرے اشعار مجھ سے روٹھ جاتے ہیں
کہ میں اس ریتلی مٹی سے جتنے بھی بناتا ہوں
کھلونے ٹوٹ جاتے ہیں