ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Nazmen - نظمیں

ہنستے ہوئے لکھی گئی ایک نظم

بہت خوش ہوں
میں اتنا خوش ہوں جس کا مجھ کو اندازہ نہیں ہے
بس اتناہے کہ تم نے مجھ کو ہنستے ہنستے چھوڑا تھا
پھر اُس کے بعد میں ہنستا ہی رہتا ہوں
بہت خوش ہوں
مِری انکھوں میں اب آنسو نہیں آتے
بس اتنا ہے خوشی میں ڈوب جاتا ہوں
تو پھر سوتا نہیں ہوں
مجھے تب یاد آتا ہے کبھی تم نے کہا تھا
محبت مر نہیں سکتی اور اب یہ میں بھی کہتا ہوں
یہ تنہائی کے زخموں کو بھی یکسر بھر نہیں سکتی
پھر اس کا سوگ کیا کرنا
سو میں اک دن ہنسی میں سب اُڑا دوں گا
تمہارے ہجر میں رہ کر میں تم کو بھی بھلا دوں گا