ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Nazmen - نظمیں

حیرتیوں کا المیہ

تمہیں کیسے بتائیں ہم
تمہاری عمر کے یہ روگ ہی کب ہیں جو ہم تم کو بتائیں
خوشی میں جھومنے والو
تمہیں دھمّال کے دکھ کیسے سمجھائیں
سمجھ پائو گے وہ غم جو سمجھ میں آنہیں سکتے
نبھا پائو گے وہ دکھ جو نبھائے جا نہیں سکتے
تمہیں کیسے بتائیں ہم
جدائی میں کہاں خدشے اُترتے ہیں
کہاں دل ٹوٹ جاتا ہے کہاں آنسو چھلکتے ہیں
کہاں مہکے ہوئے کمرے میں خوشبو سوئی رہتی ہے
کہاں پھیلی ہوئی راتوں کے منظر جاگ اُٹھتے ہیں
یہ ایسے راز ہیں جو تم سے معصوموں پہ کھلتے ہی نہیں ہیں
یہ ایسے زخم ہیں جو وقت کی سوئی سے سِلتے ہی نہیں ہیں
یہ ایسے درد ہیں جو دل میں اُٹھ جائیں
تو سونے بھی نہیں دیتے
یہ ایسے غم ہیں جو آنکھوں میں آجائیں
تو رونے بھی نہیں دیتے
تمہیں تو زندگی کو دیکھنا ہے اور جینا ہے
ہمارا کیا ہم ایسے حیرتی ہیں جن کو بس حیرت میں رہنا ہے
ہمیں دو گز زمیں پر عمر بھر ہجرت میں رہنا ہے