ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Maen Kahin Aur Ja Nahin Sakta | میں کہیں اور جا نہیں سکتا
Nazmen - نظمیں

دِ ل صورت ہے اب یار کی اور جسم پرویا عشق میں

دِ ل صورت ہے اب یار کی اور جسم پرویا عشق میں
مرا حسن مکمل ہو گیا ، میں اِتنا کھویا عشق میں
میں پاپی کوڑھی عشق کا ، میں کمی اپنے یار کا
مری ساری میل اُتار دی سرکار نے دھویا عشق میں
میں شور زدہ اِک خاک تھا مِرا وارث مجھ میں آبسا
مِرے آنسو میٹھے ہو گئے میں اِتنا رویا عشق میں
مرا رنگ سنہری گندمی، مِری سروری قادری چال ہے
اِک یاد ہے میری زندگی ، میں جاگا سویا عشق میں