ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Dar Haqeeqat | در حقیقت
Nazmen - نظمیں

دھاگا ٹوٹ گیا

ایک نیا دھاگا
جو بننے سے پہلے ہی الجھ گیا
بچوں نے چرخے کو تیز گھمایا تھا
پونی کے سب تنے ہوئے اعصاب اچانک ٹوٹ گئے
چرخے والی بھاگ کے آئی تھی
پر چرخہ گھوم چکا تھا
دھاگا الجھ گیا تھا
پھر چرخے کے تکلے نے اپنی نوک اتاری دھاگے کے سینے میں
دھاگا ٹوٹ گیا
دھاگا ہم میں بننے والا رشتہ تھا
بچے پہلی بھول تھے
پونی میں تھا
تکلا تمہارا فیصلہ تھا