ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Dar Haqeeqat | در حقیقت
Nazmen - نظمیں

اور طرح کے

مٹی کے کچھ اور معانی
خاک ، ۔۔۔شفا ہو جانے والی
دھرتی تو بس کچھ صدیاں پہلے نام پڑا ہے مٹی کا
دھول میں بکھرے اور طرح کے
دھند میں لپٹے اور طرح کے
منت کے دھاگوں کی عظمت
درزی کے دھاگوں سے زیادہ ہوتی ہے
کپڑے جوڑنے والے اور دل جوڑنے والے دھاگے میں
اب اتنا فرق تو بنتا ہے
ہم جوتی گانٹھنے والے دھاگے
ریت سے اٹھے
ریت میں بکھرے
ریت میں لپٹے
ریت ہمارے زخموں پر مرہم ہے