ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Nazmen - نظمیں

الوداعیہ

مرے عشق دعائیں لیتا جا
مجھے چھوڑ کے جا یا توڑ کے جا
مجھے دیکھ نہیں منہ موڑ کے جا
تِرے بعد مری حالت ہے کیا
تجھے اِس سے کیا
مرے عشق دعائیں لیتا جا
مرا ہجر ہی میرے پاس رہے
تِری وصل کی رات سلامت ہو
مری سچی باتیں جھوٹی ہوں
تِری جھوٹی بات سلامت ہو
مری صبحیں کالی ہو جائیں
تِری روشن روشن شام رہے
میں رہوں نہ رہوں اس دنیا میں
تِرا نام رہے
تِرے نام کی اک خیرات ملے
مجھے کوئی مکمل رات ملے
کوئی پورا ذکر یا بات ملے
کہ میں آدھے خواب کا بندہ ہوں
جسے کوئی گِرہ نہیں لگ سکتی
وہ مصرع ہوں
میں جھوٹا تھا ،میں جھوٹا ہوں
تجھے جانا ہے تُو جلدی جا
میں یہ بھی نہیں اب پوچھوں گا
مرا جرم ہے کیا
مرے عشق دعائیں لیتا جا
مرے ہاتھوں نے تجھے تھاما تھا
یہ ہاتھ بدن سے کاٹ لے تُو
مری آنکھوں نے تجھے دیکھا تھا
یہ آنکھیں نوچ لے چہرے سے
مری سانسوں نے تجھے چوما تھا
وہ بوسے چھین لے سانسوں سے
مرے جملے واپس کرتا جا
کوئی جان نہ لے تِری باتوں سے
کبھی میں بھی تھا