ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

اُس کی آنکھوں کے دریچوں میں رہا کرتے تھے

اُس کی انکھوں کے دریچوں میں رہا کرتے تھے
سچے خوابوں کی طرح ہم بھی ہوا کرتے تھے
اب یہ تجھ پر ہے محبت میں ہمیں جیسے گزار
ورنہ ہم لوگ تو مرضی سے جیا کرتے تھے
زندگی تجھ سے اُمیدیں تھیںگئے وقتوں میں
ہاں گئے وقتوں میں جب زندہ ہوا کرتے تھے
اے محبت کو بڑا کام سمجھنے والو
یہ بڑا کام کبھی ہم بھی کیا کرتے تھے
جن ہوائوں نے اکھاڑے ہیں ہمارے خیمے
اِن ہوائوں میں تو ہم سانس لیا کرتے تھے