ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

اُس کا نام ہی دنیا میں مقبول ہوا

اُس کا نام ہی دنیا میں مقبول ہوا
جو تیرا اور تیرے پائوں کی دھول ہوا
ہم تو خدا کے دھیان میں گُم تھے اور یہ دل
اِک کافر کی یاد میں جا مشغول ہوا
خبر نہیں تھی نشہ بھلا دیتا  ہے غم
کام بُرا تھا لیکن اب معقول ہوا
تیری طرف سے داد سمجھتا ہُوں اے دوست
زخم لگا جو مجھے گلاب کا پھول ہوا