ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

تجھے نصیب ہو دنیا و مرتبہ سب کچھ

تجھے نصیب ہو دنیا و مرتبہ سب کچھ
مرے لیے تو ہے اے دوست اب خدا سب کچھ
بس ایک سجدے میں ،میں نے گزار دی دنیا
دوبارا سجدہ کیا اور پا لیا سب کچھ
میں اپنی نفی کیے جا رہا تھا اور اِک دن
بزرگ ہاتھ نے مجھ کو بنا دیا سب کچھ
کسی کے قدموں میں اتنا سکوں مِلا مجھ کو
کہ ایک لمحے میں دل نے لٹا دیا سب کچھ
جو پڑھ سکو تو الف میں علوم ہیں سارے
سمجھ سکو تو ہے نقطے میں بھی چھپا سب کچھ