ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

تجھ سے تو کوئی گلہ نہیں ہے

تجھ سے تو کوئی گِلہ نہیں ہے
یہ دشت مجھے نیا نہیں ہے
میں کون سے دور میں ہوں زندہ
یہ راز ابھی کھُلا نہیں ہے
جو مجھ کو تیری طرف بُلائے
وہ عشق ابھی ہُوا نہیں ہے
میں وقت سے پہلے آگیا ہوں
یہ وقت ابھی مِرا نہیں ہے
سب اپنی کہانی کہہ رہے ہیں
کاغذ پہ تو کچھ لکھا نہیں ہے
یہ آگ جلی ہوئی ہے کیسے
جب اس میں کوئی جلا نہیں ہے
میرا تو قبیلہ کھو چکا ہے
لیکن تُو مجھے ملا نہیں ہے