ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

تجھ پہ ائے حسن! یہ احسان کیے جاتا ہوں

تجھ پہ اے حسن یہ احسان کیے جاتا ہوں
جاتے جاتے تجھے حیران کیے جاتا ہوں
میں محبت کو ابھی جنگ سمجھتا نہیں دوست
اس لیے اپنا ہی نقصان کیے جاتا ہوں
جانے کس یاد میںرکھا ہے سکون دل و جاں
میں ابھی خود کو پریشان کیے جاتا ہوں
یہ وہی دل ہے جہاں تُو بھی کبھی رہتا تھا
دیکھ اس دل کو بھی ویران کیے جاتا ہوں
کیا عجب ہوں کہ ترے ہجر کے ان لمحوں پر
لذتِ وصل بھی قربان کیے جاتاہوں
میں ہوں اک بوجھ کی صورت مجھے لگتا ہے ندیم ؔ
دوستوں کوبھی پریشان کیے جاتا ہوں