ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

تری آنکھوں سے پگھلا جا رہا ہوں

تری آنکھوں سے پگھلا جا رہا ہوں
میں اشکوں میں اُترتا جا رہا ہوں
مرے اندر سے کوئی اُٹھ گیا ہے
بہت ویران ہوتا جا رہا ہوں
مرے بوجھل قدم بھی کہہ رہے ہیں
یہاں سے کتنا زندہ جا رہا ہوں
مجھے لکھ کر کہیں محفوظ کر لو
میں باتوں سے نکلتا جا رہا ہوں
کسی کے عشق کی وسعت کے آگے
بہت محدود ہوتا جا رہا ہوں
کسی مالِ غنیمت کی طرح میں
تِرے لشکر میں بانٹا جا رہا ہوں
ندیمؔاُس شہر میں میں کھو گیا تھا
اور اب اپنوں کو سونپا جا رہا ہوں