ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

صحن بھی اُس کے پائوں کو ترسے

صحن بھی اُس کے پائوں کو ترسے
اب توقع نہیں کوئی گھر سے
جسم پھر کیوں مرا سلامت ہے
یعنی زخمی نہیں ہوں اندر سے
کھال اپنی اُتار سکتا ہوں
یہی ممکن ہے اک قلندر سے
نیند آتی نہیں کبھی اب تو
خوف آتا ہے مجھ کو بستر سے
پہلے ماں کی دعائیں لیں اور پھر
پائوں چھُو کر نکل پڑا گھر سے
مسئلہ لوگ جمع کرنا ہے
راہ مل جائے گی سمندر سے
جانتا ہوں مجھے بھُلا دو گے
کوئی لڑتا نہیں مقدر سے