ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

راستے میں کہیں پڑا ہوا ہوں

راستے میں کہیں پڑا ہوا ہوں
جانے تجھ سے کہاں جدا ہوا ہوں
تیرا ہونا ہی زندگی کیوں ہے
کیوں یہ لگتاہے میں مرا ہوا ہوں
میرے اندر بھٹکنے والے سن
میں کسی دشت کا بنا ہوا ہوں
میرا ہونا تری گواہی ہے
میں تری ذات سے جڑا ہوا ہوں
اپنے زخموں کی تاب لاتے ہوئے
میںتِری راہ میں کھڑا ہوا ہوں
شہرِ برباد اس قیامت میں
میں ترےساتھ ہی جلا ہوا ہوں