ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

رات بھی ختم ہو گئی ، چاند بھی اب اتر گیا

رات بھی ختم ہو گئی ، چاند بھی اب اُتر گیا
قصۂ غم ہوا تمام ، وقت تِرا گزر گیا
وہم و گماں کے لوگ تھے ، وہم و گماں میں ہی رہے
دیکھا تو کوئی بھی نہ تھا ، سوچا تو شہر بھر گیا
ذکر تھا اُس جمال کا ، کس میں تھا اتنا حوصلہ
جس نے سنا وہ خوش ہوا اور خوشی سے مر گیا
صحرا میں اتفاق تھا ، شہر کے پاس آئے تو
کچھ بھی خبر نہ ہو سکی ، کون کہاں کدھر گیا
دشتِ جدائی میں ندیم ؔ، میں ہی نہیں تھا دربدر
تُو بھی تھا میرے ساتھ ، میں جس جا گیا جدھر گیا