ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

راکھ کا ڈھیر ہے بدن شعلہ کہاں سے لائوں میں

راکھ کا ڈھیر ہے بدن ، شعلہ کہاں سے لائوں میں
آگ لگائے جو مجھے ایسا کہاں سے لائوں میں
حق تو یہ تھا کہ مجھ کو تُو اپنے ہی جیسا چھوڑتا
تجھ سا تو ٹھہرا اِک طرف خود سا کہاں سے لائوں میں
ایک سوال جانِ جاں پیاس کی طرح لب پہ ہے
دیکھ اگر دکھائی دے ، جملہ کہاں سے لائوں میں
عشق کی سن لوں کس لیے ، عشق نے کب مری سنی
بات جو میری مان لے ایسا کہاں سے لائوں میں
کوہ کنی تو ہو چکی کام ادھورا رہ گیا
خود کو میّسر آج ہوں تیشہ کہاں سے لائوں میں
یہ بھی کٹھن نہیں ہے دوست پل میں ہی چھوڑ دوں تجھے
موت سے پہلے پر ندیمؔ جھگڑا کہاں سے لائوں میں