ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

کوئی بھی فکر نہیں ہے ترے سودائی کو

کوئی بھی فکر نہیں ہے تِرے سودائی کو
جمع ہو جاتے ہیں احباب پذیرائی کو
یہ کوئی اور تڑپ گھر میں مجھے لے آئی
صحن کب کھینچ سکا ہے کسی ہرجائی کو
مجھ سے پوچھو تو فقط خارِ مغیلاں پوچھو
پھول کب یاد رہے ہیں کسی صحرائی کو
عین ممکن ہے کسی روز کوئی آجائے
عین ممکن ہے کوئی چھین لے تنہائی کو
کھال بھی اُس کی بدن اور لہو بھی اُس کا
خوش کروں کیسے ندیمؔ اپنے تماشائی کو