ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

کسی کے دل سے یا پھر دیدئہ تر سے نکلنا تھا

کسی کے دل سے یا پھر دیدۂ تر سے نکلنا تھا
میں گریہ کی طرح تھا مجھ کو اندر سے نکلنا تھا
تلاش یار سے شِکوہ نہ صحرا سے شکایت ہے
مری قسمت میں تھا مجھ کو بھرے گھر سے نکلنا تھا
جسے کمزور سمجھے ہو ، جسے تم کاٹ آئے ہو
مری اونچی اُڑانوں کو اُسی پر سے نکلنا تھا
بہت عرصہ لگا دل کو مری آنکھوں تک آنے میں
محبت کی طرح اس کو بھی پتھر سے نکلنا تھا