ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

جیسا ہوں، جس حال میں ہوں، اچھا ہوں میں

جیسا ہوں ،جس حال میں ہوں اچھا ہوںمیں
تُونے زندہ سمجھا ، تو زندہ ہوںمیں
اِک آواز کے آتے ہی مر جائوں گا
اِک آواز کے سننے کو زندہ ہوں میں
کھُلے ہوئے دروازے دستک بھول گئے
اندر آجائو پہچان چکا ہوںمیں
اور کوئی پہچان مری بنتی ہی نہیں
جانتے ہیں سب لوگ کہ بس تیرا ہوںمیں
جانے کس کو راضی کرنا ہے مجھ کو
جانے کس کی خاطر ناچ رہا ہوں میں
اب تو یہ بھی یاد نہیں کہ محبت میں
کب سے تیرے پاس ہوں اور کتنا ہوں میں