ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

دیوار ہوا میں ، کوئی تصویر نہیں ہے

دیوار ہوا میں ، کوئی تصویر نہیں ہے
جُز میرے یہاں کوئی بھی دلگیر نہیں ہے
اب مجھ سے قبیلے کی حفاظت نہیں ہو گی
اب ہاتھ میں دل ہے کوئی شمشیر نہیں ہے
اِک دکھ نے مجھے عمر بسر کرنے نہیں دی
وہ دکھ جو مِرے ہاتھ پہ تحریر نہیں ہے
یہ تیری محبت کی عنایت ہے وگرنہ
اس درجہ اُداسی مری تقدیر نہیں ہے
اک رمز کہ جس رمز کے مارے ہیں سبھی لوگ
اک خواب کہ جس خواب کی تعبیر نہیں ہے
ہم عشق اسیری میں کسی دل سے بندھے ہیں
پائوں میں ہمارے کوئی زنجیر نہیں ہے
یہ کہہ کے مر ے ہاتھ پہ رکھا گیا تیشہ
یہ عشق ہے اور عشق میں تاخیر نہیں ہے