ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

ایسا لگتا ہے دُوسرا ہوں میں

ایسا لگتا ہے دوسرا ہوں میں
خواب میں خود کو دیکھتا ہوں میں

چلنا چاہو تو سات بسم اللہ
میں نے جانا تھا جا رہا موں میں

تُو جو سمجھے تو سب سے اچھا ہوں میں
تُو بُرا کہہ دے تو بُرا ہوں میں

دیکھ لے انتظار میں تیرے
اے میری نیند سو چکا ہوں میں

خُوب روئیں گے خوبصورت لوگ
جب یہ جانیں گے مر گیا ہوں میں

میں نہ کہتا تھا مت دکھائو خواب
اب فقط خواب دیکھتا ہوں میں