ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

اب کے اک اور جنگ ہے مجھ میں

اب کے اِک اور جنگ ہے مجھ میں
کوئی مجھ سے بھی تنگ ہے مجھ میں
کچھ تعلق شجر سے ہے میرا
ایک ٹوٹی پتنگ ہے مجھ میں
دل میں گھنگھرو سے بجتے رہتے ہیں
جانے کیسا ملنگ ہے مجھ میں
میں محبت اِسے نہیں کہتا
یہ کوئی اور رنگ ہے مجھ میں
ایک دو تین چار اور پھر ایک
ایک ہی میرے سنگ ہے مجھ میں