ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Tumharay Saath Rehna Hai | تمہارے ساتھ رہنا ہے
Ghazlen - غزلیں

اب بھی تجھ سے مجھے محبت نئیں

اب بھی تجھ سے مجھے محبت نئیں
یہ جو حالت میری حالت نئیں
اے خدا میں غرض کا بندہ ہوں
میرا جھکنا تِری عبادت نئیں
خوبصورت تو زندگی بھی ہے
ہاں مگر تجھ سے خوب صورت نئیں
سب کو ہی آزما چکا ہوں میں
اب کسی کی مجھے ضرورت نئیں
زندگی مجھ پہ تنگ ہونا تھی
اس میں تیری کوئی شرارت نئیں
یہ جو عزت ہے تیرے دم سے ہے
 یہ جو شہرت ہے میری شہرت نئیں
میں سمجھتا ہوں زندگی کیا ہے
مجھ کو سمجھانے کی ضرورت نئیں
آخری بات کرنے والا ہوں
اب مرے پاس اور مہلت نئیں